پرویز الٰہی کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے: حمزہ شہباز

پرویز الٰہی کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے: حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

       لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا قا نو ن اپنا راستہ خود لے گا، پرویز ا لٰہی کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا، صوبے میں چار سال کے دوران صرف کرپشن ہوئی، اتحادیوں کوساتھ لیکر چلیں گے۔ عبدالعلیم خان کی طرف سے حمزہ شہباز کی آمد کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ ملا قات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے حمزہ شہباز نے مزید کہا پنجاب اسمبلی میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں جبکہ پرویز ا لٰہی ہنگامہ آرائی کیلئے لوگوں کو اکسا رہے تھے۔ پنجاب میں گز شتہ 4 سال میں صرف کرپشن ہوئی، میڈیا نے پرویز ا لٰہی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، ہم نے انتقام کا صفحہ پھاڑ دیا ہے، قانون اپنا راستہ خود لے گا، آئندہ آنیوالی پنجاب حکومت عوام کیلئے کام کریگی۔ ا س موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا گھر تشریف لانے پر حمزہ شہباز کا مشکور ہوں، امید ہے حمزہ شہباز کی قیادت میں صوبے کے مسائل حل ہونگے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کریگی ا و ر آئندہ آنیوالی پنجاب حکومت عوام کیلئے کام کریگی۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -