مسلم لیگ (ن) کا نومنتخب وزیر اعلیٰ کے حلف کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ 

   مسلم لیگ (ن) کا نومنتخب وزیر اعلیٰ کے حلف کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) نے نومنتخب وزیر اعلی پنجاب کے حلف کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج بروز منگل لاہور ہائیکو رٹ میں وزیراعلی پنجاب کے حلف کیلئے پٹیشن دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے ن لیگی قیادت نے نو منتخب وزیراعلی پنجاب کے حلف کے معاملے قانونی ماہرین سے مشاو ر ت کی جس میں تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا اور یہ کہا گیا کہ وزیر اعلی کا حلف آئینی تقاضاہے اسے پورا کیا جانا نا گزیر ہے۔ مشاورت کے بعد اس سلسلہ میں عدالت عالیہ سے ر جوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی قانونی ٹیم نے مشاورت کے بعد پٹیشن تیار کر لی ہے جو آج منگل کے روز دائر کئے جانے کا قوی امکان ہے۔
ن لیگ فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -