تخت بھائی بد قماش عناصر کیخلاف سرچ آپریشن، 33گرفتار

تخت بھائی بد قماش عناصر کیخلاف سرچ آپریشن، 33گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      تخت بھائی(تحصیل رپورٹر)تھانہ لوند خوڑ  پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف  سرچ آپریشن کارروائیاں جاری۔ کارروائیوں کے دوران 25 مشتبہ افراد سمیت,  02 مجرم اشتہاری اور 06 سہولت کار گرفتار۔ اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی روخان زیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سب انسپکٹر ولایت شاہ خان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02 مجرم اشتہاری،06 سہولت کار،ایک منشیات فروش اور 25 مشتبہ افراد  گرفتار کیے گئے۔اس کے علاوہ 02غیر رجسٹر کرایہ دار اور ناقص خوراک پر بھی مقدمات درج ہوکر کارروائی جاری ہے۔  گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 03عدد پستول، متعدد کارتوس اور 720 گرام منشیات چرس برآمد ہوکر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی روخان زیب نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر مزید کاروائیاں جاری رہے گی۔