سکھر:رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار 

سکھر:رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پٹی کمشنر سکھر کا شہر کا اچانک دورہ،تجاوازت  سمیت رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد افراد گرفتار،ہوٹلز،جوس شاپس، میڈیکل اسٹورز سیل،شہریوں کا سکھر انتظامیہ سے اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں بندر روڈ،ریس کورس روڈ، شکار پورروڈ،گھنٹہ گھر، حسینی روڈ،ایوب گیٹ و دیگر تجارتی و کاروباری مراکز کا اچانک دورہ کیا اور  دکانوں کے باہر رکھا ہوا تجاوازت کے زمرے آنیوالا سامان اپنی تحویل میں لے لیا اور انہیں ہدایات دی کہ سامان دکانوں کی حدود میں رکھا جائے باہر سامان رکھنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور سامان بھی ضبط کرلیا جائیگا ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد نے شہر کے سرپرائز دورے کے دوران احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے متعد ہوٹلز اور جوس شاپس بھی سیل کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرکے متعقلہ تھانے منتقل کردیا ڈی سی سکھر نے شہر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹورز کو بھی چیک کرتے ہوئے ان کے لائسنس چیک کئے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر چلنے والے متعدد میڈیکل اسٹورز کو بھی سیل کردیا گیا ڈپٹی کمشنر سکھر نے شہریوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہری شہر کو صاف ستھرا رکھنے ٹریفک نظام کو بہتر سے بہتر رکھنے اور سڑکیں کشادہ رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔