صوابی،قانون شکن عناصر کیخلاف سٹرائیک آپریشن،4 گرفتار

صوابی،قانون شکن عناصر کیخلاف سٹرائیک آپریشن،4 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)تورڈھیر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر کے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری سمیت تین سہولت کار گرفتار،01کلاشنکوف اور 02 عدد پستول بمع کارتوس برآمدکر لیا۔اشتہاری مجرم بلال سکنہ جلبئی مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صوابی پولیس نے ضلع بھر میں امن وامان برقرار رکھنے اور انسدادجرائم کی خاطر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر الطاف خان بمع بھاری نفری پولیس،ایلیٹ فورس،آر آر ایف،ڈی ایس بی اور لیڈی کنسٹبلز نے علاقہ تورڈھیر، جلبئی، جبر، جہانگیرہ اور دیگر گرد نواح میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ دوران سرچ آپریشن اشتہاری مجرمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی متعدد گھروں کو بذریعہ لیڈی کنسٹبلز سرچ کیا گیا جس کے دوران اشتہاری مجرم بلال اور جرائم پیشہ عناصر کو امداد و سہولیات فراہم کرنے والے ملزمان  اسماعیل اور صادق ساکنان تورڈھیر کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف اور دو عدد پستول بمع درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے۔