مچنی گیٹ،فائرنگ اور چاقو کے وار سے 2 افراد زخمی 

مچنی گیٹ،فائرنگ اور چاقو کے وار سے 2 افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)مچنی گیٹ پولیس سٹیشن کی حدود میں فائر نگ اور چاقو کے وار چلنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز حضر ت بلا ل ولد زر شاد سکنہ پٹوار پا یا ن نے رپور ٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ ضیا  اللہ کے حجرے میں موجود تھا کہ اسی دوران ملزم سجا د ولد صا بر نے آ کر ان پر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا جنہیں علا ج معا لجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم جائے وقو عہ سے فرار ہو گیا۔ دریں اثنا ثمین جان ولد زیب اللہ سکنہ تیرا ئی پا یا ن نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ جا ئیداد کے تنا زعہ پر ملزم شوکت علی، مرا د علی، نرے خان اور ثمین نے آ کر ان کو ما را پیٹا اور چا قو کے پے در پے وار کر کے لہو لہا ن کر دیا جسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزما ن جائے وقو عہ سے فرا رہو نے میں کامیا ب ہو گئے پولیس نے ملزمو ں کیخلاف الگ الگ نو عیت کے مقد ما ت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔