مردان میڈیکل کمپلیکس کے سیکرٹری بورڈ اپنی پوسٹ پر بحال

مردان میڈیکل کمپلیکس کے سیکرٹری بورڈ اپنی پوسٹ پر بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) خیبرپختون خوا ایم ٹی آئی ٹریبونل کورٹ نے مردان میڈیکل کمپلیکس کے سیکرٹری بورڈ آف گورنر اظہر خان کی برطرفی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے انہیں اپنے پوسٹ پر دوبارہ بحال کر دیاتفصیلات کے مطابق میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے سیکرٹری بی اوجی اظہر خان کو11مارچ2022 کو ان کے پوسٹ سے فارغ کردیاگیاتھا بی او جی کے سیکرٹری نے خیبرپختون میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ٹریبونل میں 7اپریل کو ان احکامات کو چیلنج کردیا تھا گذشتہ روز ٹریبونل نے سماعت مکمل ہوئی تو ٹریبونل نے ایم ٹی آئی ہسپتال کے احکامات کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اظہر خان کے حق میں فیصلہ دیااور انہیں دوبارہ بی اوجی سیکرٹری کے عہدے پر بحال کردیا ٹریبونل کے احکامات کے بعد اظہرخان کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں ہسپتال لایاگیا ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں تاج محمد خان اورشرافت اللہ یوسفزئی کے علاوہ ایپکا کے مرکزی جنرل سیکرٹری اورنگ زیب کشمیری نے انہیں ہارپہنائے اور بحالی پر مبارک باددی اپیکا کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بی اوجی سیکرٹری کے دفتر کو تین دن کے اندراندر کھولنے کا الٹی میٹم دیااورکہاکہ ہسپتال انتظامیہ ملازمین کو بے جاتنگ کرنے سے بازآجائیں اور مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔