جی پی پی کو اہداف مکمل کرنے پرمزید 8ملین ڈالرز،ایک سال کی توسیع دیدی

    جی پی پی کو اہداف مکمل کرنے پرمزید 8ملین ڈالرز،ایک سال کی توسیع دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ورلڈ بنک کے پراجیکٹ گورننس اینڈ پالیسی خیبر پختون خواہ (جی پی پی)کو اپنے اہداف بروقت مکمل کرنے پر مزید 8 ملین ڈالرز اور ایک سال کی توسیع دی گئی ہے تاکہ گورنس سیکٹر میں مزید بہتری لایا جاسکے،جی پی پی کے مطابق ورلڈ بنک پاکستان کے ٹاسک ٹیم لیڈر ریمنڈ محولہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پراجیکٹ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اہداف کو جون 2023 تک مکمل کرینگے اور صوبے کی ترقی میں مزیداہم کردار ادا کرینگے. جی پی پی نے اب تک 10 ملین ڈالرز کی خطیر رقم 2016 سے لیکر اب تک 18 مختلف محکموں، کمیشنز میں ریفارمز، نئی پالیسیوں، افسروں کی تربیت، ہیومن رسورس فراہمی ایکوپمنٹس اور دیگر کاموں پر خرچ کر چکی ہے. محکمہ منصوبہ بندی اینڈ ترقیات کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکریٹری کے زیر نگرانی پراجیکٹ نے اب تک سرکاری افسران کی تربیت اور مختلف محکموں میں گورننس ریفارمز میں اہم کردار ادا کیاپشاور ہائی کورٹ میں انتظامی امور کو چلانے کے لئے سیکرٹریٹ کے قیام سے لیکر کیس مینجمنٹ نظام میں مدد فراہم کی انٹی کرپشن میں بہتری لانے کے لئے ڈائگونوسٹک سٹڈی،انٹی کرپشن قانون میں ترامیم سمیت ٹرینگز وغیرہ میں مدد فراہم کی محکمہ فنانس خیبر پختون خواہ میں ڈیبٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام اور اس میں ایکسپرٹ سپورٹ اور ریونیو اتھارٹی میں ریفارم، ہیومن رسورس، ایکوپمنٹ وغیرہ فراہم کی اسی طرح رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن اور رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کے قیام سے لیکر اب تک ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی.افسران کی تربیت، ہیومن رسورس کی فراہمی، ایکوپمنٹس، اضلاع میں دفاتر کے قیام، 6 اضلاع میں خدمات رسائی مراکزوغیرہ اور عوام کی سروسز پر اطمنان کی معلومات کے لئے صوبہ میں سروے  میں رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کو بھر پور مالی اور تکنیکی خدمات فراہم کی. وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں خپل وزیر اعلی کے قیام اور اسے اب تک کامیاب چلانے میں ہیومن رسورس دی.اس کے علاوہ جی پی پی پروکیورمنٹ ریگولیٹر اتھارٹی،محکمہ ایکسائز، ائی ٹی بورڈ، بورڈاف ریونیو، محکما جات مائنز ایڈ منرلز، فوڈ، ایریگیشن وغیرہ کو بھی مختلف مد میں سپورٹ کر رہی ہے.تاہم بعض لوگ پراجیکٹ کی کامیابی پر خوش ہونے کی بجائے پراجیکٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مہم میں ناکام کوششوں میں مصروف ہیں یاد رہے کہ جی پی پی ورلڈ بنک کے پروکیورمنٹ گائڈ لائن کے مطابق اپنے تمام پروکیورمنٹ کرنے کے پابند ہیں. اور اس کا علم پراجیکٹ کے ہر ملازم کے پاس ہے. پراجیکٹ اپنے پرنٹنگ سمیت تمام کام مقابلے کے پراسیس سے گزارتے ہیں اور میرٹ کی بنیاد پر کام سونپتے ہیں اخبارات میں اشتہارات کے زریعہ فرمز سے پروپوزلز اور کوٹیشن منگوائی جاتی ہیں. پراجیکٹ اتھارٹی نے صحافیوں سیدرخواست کی ہے کہ پراجیکٹ سے مطالق کسی بھی خبر سے پہلے پراجیکٹ کے زمہ داروں سیرابطہ کریں تاکہ انہیں بر بوقت صحیح معلومات فراہم کی جاسکے۔