مردان میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،49 گرفتار

مردان میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،49 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)مردان پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوں کے دوران4 مجرمان اشتہاری،جرائم پیشہ عناصر کے11 سہولت کار وں سمیت34 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا گیا گرفتارملزمان سے اسلحہ ومنشیات برآمد۔غیر رجسٹر کرایہ دار اور ناقص سیکورٹی انتظامات پر10  افراد کے خلاف بھی مقدمات درج رجسٹرکئے گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات اور ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 04 مجرمان اشتہاری اور ان کے11 سہولت کاروں سمیت 34 مشتبہ افرادکو گرفتارکیاگیا۔کاروائیاں تھانہ رستم،تحت بھائی،کاٹلنگ اور تھانہ سٹی کی حدو دمیں کی گئی۔کارروائیوں کے دوران گرفتار عناصر کے قبضے سے 1020 گرام چرس، 01 بندوق،12 پستول اور115 عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔اسی طرح غیر رجسٹر کرایہ دار اور ناقص سیکورٹی انتظامات پر 10 افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔