پاکستا ن کیبلز کے ز یر اہتمام چلڈرن آرٹ کے مقابلو ں کا انعقاد

پاکستا ن کیبلز کے ز یر اہتمام چلڈرن آرٹ کے مقابلو ں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) جنگلا ت کے عالمی دن 2022کی یا د میں پاکستان کیبلز لمیٹڈ کی جانب سے اپنے ملازمین کے بچوں کے لئے  "چلڈرن آرٹ کے مقابلو ں کا انعقاد  "کیا گیا۔ مقابلے میں اندراج کرنے والوں نے دو کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ جس میں جنگلات اہم کیوں ہیں؟ (11-6سال کی عمر) اور جنگلا ت اور پائیدار پیداوار اور کھیت (14-12سال کی عمر)۔نامور فنکار محتر مہ دریا قاضی اور محترمہ بینا علی مقابلے کے جج تھے۔کیٹیگری 1 میں پہلا انعام سیدمرتضیٰ حسن ولد سیدمحمد حسن،دوسرا انعام سیدوزہر ہ حسن ولد سیدمحمد حسن،تیسرا انعام عروش اخترولد فہیم اختر،خصوی تذ کرہ تعریف: محمدطحہ ولد ایم قاسم خان جبکہ کیٹیگری 2  میں پہلا انعا م مومنہ سلمان ولد راؤ سلمان، دوسرا انعام سیدمصطفی حسن ولد سید محمد حسن،تیسرا انعام انجیا محبوب ولد ریحانہ محبوب اور خصوصی تذکرہ تعریب وردہ نعیم ولد نعیم اختر کو دیاگیا۔پاکستان کیبلز اربن فاریسٹ میں منعقدہ اس رنگارنگ تقریب میں تمام جیتنے والوں بچوں کو انعامات سے توازا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ججز نے نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ فکر انگیز تخلیقات کے ساتھ فن کے ذریعے اظہار خیال کرتے رہیں۔ججز نے پاکستان کیبلز کو ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بچوں میں پہل کرنے اور وکالت کو فروغ دینے پر سراہا۔فہد کے چنائے سی ای او پاکستان کیبلز لمیٹڈ نے اس موقع پر کہا کہ،  بچوں کے ساتھ جڑنا اور فطرت کے ساتھ فن کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ممکنہ طور پر طویل مدت میں اثر پیدا کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔