الخدمت کے تحت”آغوش ہوم“ میں رہائش پذیر بچوں کیلئے افطار ڈنر 

الخدمت کے تحت”آغوش ہوم“ میں رہائش پذیر بچوں کیلئے افطار ڈنر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے گلشن معمار میں واقع ”آغوش“ میں الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ تعاون سے گزشتہ روز  باہمت یتیم بچوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب اورافطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع آغوش ہوم میں رہائش پذیر بچوں میں عید الفطر کے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی تھے۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے مقصو د خان اور محمداصغر،منیجر آغوش ہوم مصعب بن خالد و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت باہمت یتیم بچوں کیلئے مثالی کام کر رہی ہے،باہمت یتیم بچوں کی گھروں پر کفاکت کے ساتھ ساتھ آغوش ہوم باہمت  یتیم بچوں کیلئے ایک منفرد منصوبہ ہے،جس میں اب تک 41بچے  رہائش پذیر ہیں،مزید بچوں کے داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔انہوں کہا کہ آغوش ہوم  میں 200 بچوں کی گنجائش موجود ہے۔یہاں بچوں کو دینی ودنیاوی تعلیم،صحت کی سہولتیں،کھیل کود کے مواقع،معیاری کھانا اور گھر جیسی رہائش دستیاب ہے۔رہائش،تعلیم وخوارک سمیت انہیں تمام سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں،جبکہ انہیں مطالعاتی اور تفریحی دوروں پر بھی لے جایا جاتا ہے۔ان تمام بچوں کوآغوش ہوم میں انٹر تک تعلیم وتربیت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ آغوش ہوم میں پڑھنے والے یتیم بچوں سمیت تمام یتیم بچے ہمارے بچے ہیں۔ان کو بہترین تعلیم وتربیت دی جائے تو یہ ملک کا روشن مستقل ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باب کی شفقت سے اور سائے سے محروم ان بچوں کی دیکھ بھا ل کرنا پورے مسلم معاشرے کی ذمہ داری ہے،کیونکہ یتیموں کی کفالت سنت رسول ؐہے۔ہم ایک بچے کی کفالت کی ذمہ داری نبھائیں تو ملک میں کوئی بچہ محرومیوں کا شکار نہ ہو۔انہوں نے تقریب میں شریک بچوں سے کہا کہ وہ دل لگا کر علم حاصل کریں۔آپ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔آپ نے آگے بڑھنا ہے۔آپ نے اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرنا ہے۔راشدقریشی نے اہل خیر سے کہا کہ وہ الخدمت کے اس منصوبے میں اس کاساتھ دیں۔