فوجداری بنچ سے سزایافتہ ملزم کی قید وجرمانہ کی سزا کالعدم

    فوجداری بنچ سے سزایافتہ ملزم کی قید وجرمانہ کی سزا کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے فوجداری بنچ نے ملزم کی25سال قید بامشقت اورجرمانہ کی سزاکالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم عقیل خان ساکن صوابی پرالزام ہے کہ  اسے صوابی پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 25کلوگرام چرس برآمد کی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو عمرقید اور جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی سزا کے خلاف اپیل منظورکرلی۔