پی ٹی آئی کا مقصدالیکشن نہیں بدترین انارکی پھیلانا ہے، ناصر شاہ

پی ٹی آئی کا مقصدالیکشن نہیں بدترین انارکی پھیلانا ہے، ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد صاف الیکشن نہیں بلکہ ملک میں بدترین انارکی پھیلانا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک طرف مسلسل گردان کے الیکشن کراؤ اور دوسری طرف کسی قومی ادارے کو نہ مانناہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جن اداروں کو آپ مانتے ہی نہیں ان کے ماتحت الیکشن کے نتائج بھی ہار کی صورت میں ماننے سے انکار کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد الیکشن نہیں بلکہ ملک میں بدترین انارکی پھیلانا ہے اور یہ ہی اصل غیر ملکی سازش ہے۔

مزید :

صفحہ اول -