لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آنیولا سب انسپکٹر جان کی بازی ہار گیا

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آنیولا سب انسپکٹر جان کی بازی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں پیشی پر آنے ولا سب انسپکٹر سلمان جان کی بازی ہار گیا، ملزمان کے وکیل کے مطابق سب انسپکٹر ملزم کی ضمانت کا ریکارڈ لے کرعدالت عالیہ آیاہوا تھا، ضمانت خارج ہونے پر سب انسپکٹر اور ملزم پارٹی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی،ہاتھا پائی کے دوران سب انسپکٹر بے ہوش ہو گیاتاہم اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا،  سب انسپکٹر محمد سلمان شادباغ لاہور کا رہائشی اور تھانہ بدومہلی ضلع سیالکوٹ میں تعینات تھا،گزشتہ روز ملزم حسنین کو لے کر پیش ہوا تھا،ملزم کے خلاف تھانہ بدھو ملہی میں مدعی کو حبس بے جا میں رکھنے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔
سب انسپکٹر

مزید :

صفحہ اول -