وفاقی کابینہ  میں شامل وزراء کی فہرست جاری کر دی گئی 

وفاقی کابینہ  میں شامل وزراء کی فہرست جاری کر دی گئی 
وفاقی کابینہ  میں شامل وزراء کی فہرست جاری کر دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی کابینہ کے وزراء کی فہرست جاری کر دی گئی ، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، رانا ثناء اللہ اور سردار ایاز صادق کابینہ میں شامل ہیں ۔ 

نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق  مسلم لیگ (ن)  کی جانب سے راناتنویر،خرم دستگیر،سعدرفیق،جاویدلطیف ، ریاض پیرزادہ،مرتضیٰ جاویدعباسی، اعظم نذیر تارڑ بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔

 پیپلز پارٹی کی جانب سے  خورشیدشاہ،نویدقمر، شہریار بانو رحمان ( شیری رحمان )  قادرپٹیل،شازیہ مری،مرتضیٰ محمود،ساجدحسین بھی کابینہ میں شامل ہوں گے ،  احسان الرحمان اورعابد حسین بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کےاسعدمحمود،عبدالواسع اورمفتی عبدالشکور کابینہ میں شامل ہوں گے ، سینیٹرطلحہٰ محمودبھی وفاقی کابینہ کاحصہ ہوں گے

 ایم کیوایم کےامین الحق اورفیصل سبزواری ،  بلوچستان عوامی پارٹی کےاسرارترین ،  جمہوری وطن پارٹی کےشاہ زین بگٹی ،  مسلم لیگ(ق)کے طارق بشیرچیمہ کوبھی کابینہ میں شامل کیاگیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی عائشہ غوث پاشااورعبدالرحمان ، پیپلزپارٹی کی حناربانی کھر،مصطفیٰ نوازکھوکھر وزیر مملکت ہوں گے ۔

پیپلزپارٹی کے  قمرزمان کائرہ مسلم لیگ (ن) کےامیرمقام اورمفتاح اسماعیل مشیربرائےوزیراعظم ہوں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -