تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
 تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق   تحریک انصاف کی جانب سے   نئی حلقہ بندیوں کےشیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ،  درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ   الیکشن کمیشن کاحلقہ بندیوں کاشیڈول آئین وقانون کیخلاف ہے، نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ  الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں تاخیرسےروکاجائے، درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن،ادارہ شماریات کوفریق بنایاگیاہے،  صوبائی چیف سیکرٹریزاورسیکرٹری کابینہ کوبھی فریق بنایاگیاہے۔