عامر لیاقت کا تیسری اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک وائرل ہو گیا

عامر لیاقت کا تیسری اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک وائرل ہو گیا
عامر لیاقت کا تیسری اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک وائرل ہو گیا
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹی وی کی مشہور شخصیت عامر لیاقت حیسن کی تیسری اہلیہ، سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ممبر پاکستان تحریک انصاف، رکنِ قومی اسمبلی، عامر لیاقت حسین کی جانب سے تیسری بیوی سے بھی طلاق ہو جانے سے متعلق خبروں پر پہلے تردید اور اب ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر جواب دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت عامر لیاقت کی دانیہ شاہ کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہے جس میں دونوں ہی ایک مزاحیہ ڈبنگ پر اداکاری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)

عامر لیاقت حسین کو اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں رمضان میں بھی ٹک ٹاک بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ عامر لیاقت حسین کی سیدہ دانیہ شاہ سے طلاق کی خبریں زیر گردش تھیں جس کے جواب میں انہوں نے اِن خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا تھا اور اُس پر ’بکواس‘ لکھا تھا۔یاد رہے کہ رواں برس ماہِ فروری کے آغاز میں عامر لیاقت نے اچانک ہی 18 سال کی لڑکی سیدہ دانیہ سے شادی کا اعلان کر کے سب کو چونکا دیا تھا۔49 سالہ عامر لیاقت کا بتانا تھا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔