ماجدہ خانم کنسلٹنسی کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

ماجدہ خانم کنسلٹنسی کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر
 ماجدہ خانم کنسلٹنسی کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) ماجدہ خانم کنسلٹنسی (MAKC) کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عجمان کے ایک ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور ان کی مسز مہمان خصوصی تھے-

افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے چودھری خالد حسین ، میاں منیر ہانس ، فراز احمد صدیقی ، فرزانہ منصور ، شیریں درانی ، مسز ثمینہ ناصراور دیگر متعدد خواتین و حضرات  نے تقریب میں شرکت کی - افطار ڈنر کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں نعت شریف بھی پڑھی گئی- اس موقع پر افطار ڈنر کی میزبان ماجدہ خانم نے ماجدہ خانم کنسلٹنسی (MAKC) کا تعارف کروایا-

ماجدہ خانم نے تفصیلات بتاتے ہوے کہا کہ (MAKC) گزشتہ دو دہائیوں سے یو اے ای میں مختلف النوع ٹریننگ اور HR سروسز فراہم کر رہی ہے- تقریب ہذا سے کچھ اور  مقررین نے بھی خطاب کیا اور (MAKC) کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا - مہمان خصوصی قونصل جنرل حسن افضل خان نے ماہ رمضان کی مناسبت سے اپنی تقریر میں کہا کہ ماہ صیام برکتوں والا مہینہ ہے،ہمیں دوسروں کا خیال رکھنا  اور ایک دوسرے کے کام آنا چاہیے-

انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے لہذا ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنی چاہئیں- افطاری کے بعد تقریب کی  میزبان ماجدہ خانم نے افطاری کےلئے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شرکاے تقریب کو تحائف بھی دیے-