موٹروے پولیس نے 2  گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا

موٹروے پولیس نے 2  گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا
موٹروے پولیس نے 2  گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے پولیس نے 2گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا۔ترجمان موٹروے پولیس این فائیو سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس سیکٹر ٹو  کو بذریعہ فون کال 2بچوں کی گمشدگی کی اطلاع ملی تھی۔

تفصیلات کے مطابق  اطلاع ملنے پر فوری موٹر وے پولیس کے افسران کو الرٹ کر دیا گیا ،  پیٹرولنگ افسران کی کوششوں  سے بالآخر دونوں بچوں کو ہائی وے پر سنپال چوک کسووال  کے علاقے  سے ڈھونڈنے میں کامیا ب ہو گئی.

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق  افسران نے بچوں سے پوچھ گچھ کی تو پتا چلا کہ دونوں بچوں کا تعلق  چیچہ وطنی سے ہے۔ موٹروے پولیس نے مقامی پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد بچوں کے والدین سے رابطہ کیا گیا۔دونوں بچوں جس میں ایک بچے کا نام  طلحہ حسنین اور دوسرے بچے کا نام رضوان حیدر   ہےکو  مقامی پولیس کی موجودگی میں والدین کے حوالے کردیا گیا۔

والدین نے بچوں کے ملنے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ ڈی آئی جی سینٹرل زون محمد سلیم نے افسران کو شاباش دی۔