مفتاح اسماعیل نے وزارت خزانہ ، احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی  ، رانا ثناء اللہ نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھال لیا

مفتاح اسماعیل نے وزارت خزانہ ، احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی  ، رانا ثناء ...
مفتاح اسماعیل نے وزارت خزانہ ، احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی  ، رانا ثناء اللہ نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے ، مفتاح اسماعیل نے وزارت خزانہ ، احسن اقبال وزارت منصوبہ بندی  ، رانا ثناء اللہ نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھال لیا۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق   شاہ زین بگٹی نےوفاقی وزیرانسدادمنشیات کا قلمدان سنبھال لیا، اسعدمحمودوزیرمواصلات،طلحہ محمودکووزیرسیفران کا قلمدان سونپا گیا۔ مفتی عبدالشکورکومذہبی امورکی وزارت دےدی گئی۔

اپریل 2020 سے وزیر آئی ٹی کا قلمدان رکھنے والے امین الحق کو  پھر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی  کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ امین الحق نے کہا کہ  زیرتکمیل منصوبےتیزی سےمکمل کیےجائیں گے، بہترین کارکردگی کاتسلسل برقراررہےگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -