آج کے دن آئین کو آمروں کی جانب سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا ، آصف زرداری کا 18 ویں ترمیم کی منظوری کے دن پر پیغام

آج کے دن آئین کو آمروں کی جانب سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا ، آصف زرداری کا 18 ...
آج کے دن آئین کو آمروں کی جانب سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا ، آصف زرداری کا 18 ویں ترمیم کی منظوری کے دن پر پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  سابق صدر آصف زرداری نے   18ویں ترمیم کی منظوری کے دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  آج کے دن آئین کو آمروں کیجانب سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا ۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق  آصف علی زرداری نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آرہے ہیں،صوبوں کو خود مختاری دینے سے وفاق مستحکم ہوا ہے ، 18ویں  ترمیم وفاق ، صوبوں کے درمیان میثاق ہے ،  جمہوریت پسند جماعتوں کا  73 19کے آئین پر اعتماد باعث اطمینان ہے ۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ آئین شکنوں نےآئین کے بانی کو قتل کیا  مگر آئین ختم نہ کر سکے ، آئین کی اصل صورت میں بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -