پاکستان تحریک انصاف کے دور میں صرف 19لنگر خانے چلائے گئے ، احسن اقبال کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے دور میں صرف 19لنگر خانے چلائے گئے ، احسن اقبال کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے دور میں صرف 19لنگر خانے چلائے گئے ، احسن اقبال کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں صرف 19لنگر خانے چلائے گئے اور ڈھنڈورا ایسے پیٹا گیا جیسے پورے ملک میں جال پھیلایا گیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران نیازی حکومت کے دور میں پورے ملک میں فقط 19لنگر خانے چلے اور ڈھنڈورا یوں پیٹا گیا کہ جیسے پورے ملک میں جال پھیلا دیا گیا ہواور لطف کی بات یہ ہے کہ ان میں خوراک سیلانی (این جی او )فراہم کرتی تھی۔احسن اقبال نے مزید لکھا ”پرایا مال مگر کریڈٹ اپناساری حکومت سوشل میڈیا کے پراپیگنڈاکے زور پر چل رہی تھی “۔

عمران نیازی حکومت کے دور میں پورے ملک میں فقط 19 لنگر خانے چلے ڈھنڈورا یوں پیٹا گیا جیسے کہ پورے ملک میں جال پھیلا دیا گیا ہو اور لطف کی بات یہ ہے کہ ان میں خوراک “سیلانی” (NGO) فراہم کرتی تھی- پرایا مال مگر کریڈٹ اپنا- ساری حکومت سوشل میڈیا کے پراپیگنڈہ کے زور پہ چل رہی تھی- pic.twitter.com/tjZu7jSiUL

وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایت پر پورے ملک میں 184لنگر کھولے گئے (تقریباََ 125پناہ گاہوں میں لنگر خانے، 19احساس لنگر خانے اور احساس کوئی بھوکا نہ سوئے کے 40ٹرک لنگر)۔روزانہ تقریباََ ایک لاکھ سے زائد مزدور و مستحق افراد مستفید ہوتے تھے۔1/3 https://t.co/vY44tYLo4u

مزید :

قومی -