دادوکے 2 دیہات میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

دادوکے 2 دیہات میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق
دادوکے 2 دیہات میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن )دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہات میں آگ بھڑکنے سے متعدد مکانات جل کر خاکسترہو گئے ، آتشزدگی کے باعث 9 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 6بچے بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متاثرین نے بتایا کہ دادو کی تحصیل میہڑ کے گاؤں فیض محمد دریائی اور گاؤں   صالح ماچھی میں طوفان کے باعث گھرکے صحن میں جلنے والے چولہے سے آگ بھڑکی اور پھیل گئی،  آگ لگنے سے 75سے زائد مکانات جل گئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 10ہے ، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،آگ لگنے سے 160سے زائد مویشی جھلس کر ہلا ک ہو چکے ہیں ۔