بیرون ملک پیدا ہونے والا بچہ متعلقہ ملک کا شہری قرار، لیکن اس کی والدہ کو شہریت ملے گی یا نہیں؟ وہ سوال جس کا جواب ہر کوئی جاننا چاہتا ہے

بیرون ملک پیدا ہونے والا بچہ متعلقہ ملک کا شہری قرار، لیکن اس کی والدہ کو ...
بیرون ملک پیدا ہونے والا بچہ متعلقہ ملک کا شہری قرار، لیکن اس کی والدہ کو شہریت ملے گی یا نہیں؟ وہ سوال جس کا جواب ہر کوئی جاننا چاہتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی خاتون کسی غیرملک میں بچے کو جنم دیتی ہے تو بچے کو پیدائش کے ساتھ ہی اس غیرملک کی شہریت مل جاتی ہے۔ ایسے میں آیا بچے کی ماں کو بھی اس ملک کی شہریت ملتی ہے یا نہیں؟ سوال و جواب کی ویب سائٹ ’Quora‘ پر ایک خاتون نے یہی سوال پوچھا کہ آیا میں اپنے بچے کو کینیڈا میں جنم دیتی ہوں، تو وہ تو فوری طور پر کینیڈین شہری بن جائے گا مگر کیا مجھے بھی کینیڈا کی شہریت ملے گی یا نہیں؟ کیتھرین برک نامی ایک ماہر خاتون نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ماں کو اس ملک کی شہریت نہیں ملے گی۔
کیتھرین اپنے جواب میں لکھتی ہے کہ ”اگر آپ اپنے بچے کو کینیڈا میں جنم دیتی ہو تو وہ یقینا پیدائشی طور پر کینیڈین شہری ہو گا لیکن اس سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ آپ اب بھی اسی ملک کی شہری رہیں گی جس ملک کا پاسپورٹ آپ کے پاس ہے۔کینیڈا میں بچہ پیدا کرکے آپ کو بچے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ البتہ مستقبل بعید میں، جب یہ بچہ بڑا ہو کر اس قابل ہو جائے گا کہ آپ کو کینیڈا کی امیگریشن دلا سکے، تب وہ آپ کے لیے یہ کام کر سکے گا ورنہ اس سے پہلے اس کے کینیڈین شہری ہونے کا آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -