کیا واقعی کوہسار یونیورسٹی کا جھیکا گلی کیمپس بند کیا جا رہا ہے؟ انتظامیہ کا موقف آگیا

کیا واقعی کوہسار یونیورسٹی کا جھیکا گلی کیمپس بند کیا جا رہا ہے؟ انتظامیہ کا ...
کیا واقعی کوہسار یونیورسٹی کا جھیکا گلی کیمپس بند کیا جا رہا ہے؟ انتظامیہ کا موقف آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوہسار یونیورسٹی مری کی انتظامیہ نے جھیکا گلی کیمپس بند کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر کیمپس کی بندش کے متعلق پھیلی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ”یہ افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“
ترجمان کا کہنا تھا کہ ”اس وقت یونیورسٹی میں 700بیچلرز اور 1ہزار انٹرمیڈیٹ طالب علم ہیں۔چنانچہ کیمپس کو ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تاہم ہم اس کیمپس کو شفٹ کر رہے ہیں اور مختلف کیمپسز کو شفٹ کرنا ایک معمول کی کارروائی ہوتی ہے۔ یہ حکمت عملی انتظامی لیول پر بنائی جاتی ہے۔ “
ترجمان نے بتایا کہ ”اس وقت یونیورسٹی میں بی ایس سٹوڈنٹس کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے جس کے لیے موجودہ فیکلٹی ناکافی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوہسار یونیورسٹی کا جھیکا گلی کیمپس ایک بڑی عمارت میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں لیبارٹریاں اور کلاس رومز زیادہ اور کشادہ ہوں گے۔“