"لگتا ہے انجن نے جلد دھواں چھوڑنا شروع کر دینا ہے" اسد عمر کا موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ

"لگتا ہے انجن نے جلد دھواں چھوڑنا شروع کر دینا ہے" اسد عمر کا موجودہ حکومت کی ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی گاڑی جلد ہی دھواں چھوڑنا شروع کردے گی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا امپورٹد حکومت کو بہترین رننگ کنڈیشن میں معیشت کی گاڑی ملی ہے. ریکارڈ ایکسپورٹس، ریکارڈ فصلیں، صنعتی پیداوار میں اضافہ، تیزی سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  جس سست روی اور نا اہلی سے یہ فیصلے کر رہے ہیں، لگتا ہے انجن نے جلد دھواں چھوڑنا شروع کر دینا ہے۔
 

bc75e8fa82ed8dfc4b5a7b2089c76855

مزید :

قومی -