کس کو کیا وزارت ملی؟ نئی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری

کس کو کیا وزارت ملی؟ نئی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری
کس کو کیا وزارت ملی؟ نئی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئی وفاقی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  خواجہ آصف دفاع، احسن اقبال منصوبہ بندی، رانا ثناء اللہ داخلہ، رانا تنویر حسین تعلیم ، مریم اورنگزیب اطلاعات، خواجہ سعد رفیق ریلوے کے وزیر ہوں گے۔ اس کے علاوہ خورشید شاہ کو آبی وسائل ، نوید قمر کو تجارت، شیری رحمان کو ماحولیاتی تبدیلی، عبدالقادر پٹیل کو صحت، شازیہ مری کو تخفیفِ غربت کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

صنعت و پیداوار کی وزارت کا قلمدان سید مرتضیٰ محمود، اوور سیز پاکستانیوں کی وزارت ساجد حسین طوری، انسانی حقوق کا قلمدان احساس الرحمان مزاری اور نجکاری کی وزارت عابد حسین بھائیو کو دی گئی ہے۔  اسعد محمد کمیونیکیشن، عبدالواسع ہاؤسنگ اینڈ ورکس، مفتی عبدالشکور مذہبی امور ، طلحہ محمود سیفران کے وزیر ہوں گے۔ سید امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، سید فیصل سبزواری کو میری ٹائم افیئرز، اسرار ترین کو دفاعی پیداوار، شاہ زین بگٹی کو انسدادِ منشیات اور طارق بشیر چیمہ کو تحفظ خوراک کی وزارت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ میں دو وزرائے مملکت بھی شامل ہیں جن میں ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو فنانس اینڈ ریونیو اور حنا ربانی کھر کو خارجہ امور کی وزیر مملکت تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -