" اتنےدن گزرگئےپنجاب میں کوئی وزیراعلیٰ نہیں " حمزہ شہباز کھل کر بول پڑے

" اتنےدن گزرگئےپنجاب میں کوئی وزیراعلیٰ نہیں " حمزہ شہباز کھل کر بول پڑے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے نائب صدر  اور منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ   اتنےدن گزرگئےپنجاب میں کوئی وزیراعلیٰ نہیں ہے،  چوہدری سرورکوغیرآئینی کام نہ کرنےپرفارغ کیاگیا۔

اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں غنڈوں کوداخل کرایاگیا،  ٹوٹا بازو 24گھنٹےمیں کیسے جڑسکتاہے۔  آج عوام کےگھروں میں بھوک ہے،  متحدہ اپوزیشن سب کچھ عوام کےلیے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران اپوزیشن کو دیوارسےلگایاگیا، اب   آپ کو فارن فنڈنگ اورتوشہ خانہ کا حساب دینا ہوگا،  عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔