سپین میں بے نامی جائیدادوں کی تفصیل کس نے فراہم کی ؟ چودھری خاندان کا مؤقف بھی آ گیا

  سپین میں بے نامی جائیدادوں کی تفصیل کس نے فراہم کی ؟ چودھری خاندان کا مؤقف ...
  سپین میں بے نامی جائیدادوں کی تفصیل کس نے فراہم کی ؟ چودھری خاندان کا مؤقف بھی آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (خصوصی رپورٹ)   سپین میں چودھری پرویز الہیٰ  اور مونس الہیٰ  کی  بے نامی جائیدادوں کے انکشاف نے ایک مرتبہ پھر پنجاب کے سیاسی  حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ  ان بے نامی جائیدادوں کی تفصیل نیب کو کس نے فراہم کی ؟ اس حوالے سے چودھری خاندان کا مؤقف بھی آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپین میں چوہدری خاندان کے اثاثوں کی تفصیل نیب لاہور کو موصول ہوگئی ہیں، قومی احتساب بیورو کے خط پر سپین کے حکام نے چوہدری خاندان کی جائیدادوں کی تفصیل فراہم کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپین میں پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کی مبینہ بے نامی جائیداوں کی تفصیل نیب لاہور کو موصول ہوگئی ہے۔سپین میں چوہدری خاندان کے اثاثہ جات میں 3 پارکنگ پلازے اور ایک سٹوریج ہال بھی شامل ہے۔ شواہد سامنے آنے پر نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہمیں نیب کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ہمیں انکوائری کیلئے نہیں بلایا گیا، نیب جب پوچھے گا توجواب دیں گے۔مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، میرے اثاثوں میں کوئی اضافہ ہوا تو وہ 30 جون کے بعد ہوا، وہ آئندہ برس کے ٹیکس ریٹرن میں نظر آجائیں گے، کوئی پارکنگ پلازہ اور کوئی سٹوریج ہال میری ملکیت میں نہیں چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ میرے نام پر کوئی پارکنگ پلازے ہیں نہ ہی کوئی سٹوریج ہال ہے۔