عید الفطر کی آمد آمد،پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی شروع،بس اڈوں پر رش بڑھنے لگا، کہیں کرائے دگنے تو کہیں گاڑیاں نایاب

عید الفطر کی آمد آمد،پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی شروع،بس اڈوں پر رش ...
عید الفطر کی آمد آمد،پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی شروع،بس اڈوں پر رش بڑھنے لگا، کہیں کرائے دگنے تو کہیں گاڑیاں نایاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(افضل افتخار)عیدالفطر کی آمد آمد، پردیسیوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے رخت سفر باندھ لیا۔ بس اڈوں پر رش بڑھنے لگا۔عید قریب آتے ہی دوسرے شہروں سے روزگار اور دیگرکاموں کیلئے لاہور آنے والوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔اپنوں سے ملنے کے منتظرلوگوں کی واپسی کے باعث ریلوے اسٹیشن پرلوگوں کا رش ہے،عید الفطر آتے ہی پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں ، کہیں کرائے دگنے تو کہیں گاڑیاں ہی نایاب ہوگئیں،لیکن فریاد کریں توکس سے کریں۔ شہر اقتدار کے باسی سرکاری چھٹیوں سے قبل ہی اپنے علاقوں کو روانہ ہونے کیلئے بس اڈوں پر اہل و عیال سمیت پہنچ گئے تاکہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں، ایڈوانس بکنگ کیلئے گاڑیاں موجود ہیں لیکن بس سٹینڈز پر آ کر ٹکٹ لینے والوں کو خواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  ایڈوانس بکنگ کی وجہ سے ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پردیسیوں کو ابھی سے لمبی قطاروں میں لگنا پڑ رہا ہے۔پردیسی ٹکٹیں نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہتے ہیں ایڈوانس بکنگ کی وجہ سے یہاں ٹکٹیں نہیں مل رہیں۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے۔ شدید گرمی میں روزے میں گھنٹوں گاڑیوں کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔آبائی علاقوں کو جانے والوں نے زائد کرایہ وصول کرنے کی بھی شکایت کی۔