زندگی کی حسین یادوں کو ساتھ لے جا رہے ہیں،  سکھ یاتری ویساکھی میلے میں شرکت کے بعد واپس بھارت روانہ

زندگی کی حسین یادوں کو ساتھ لے جا رہے ہیں،  سکھ یاتری ویساکھی میلے میں شرکت ...
 زندگی کی حسین یادوں کو ساتھ لے جا رہے ہیں،  سکھ یاتری ویساکھی میلے میں شرکت کے بعد واپس بھارت روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)بھارت سے آئے 2470 سکھ یاتری ویساکھی میلہ کی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے بعد واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ ہو گئے روانگی سے قبل گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری(شرائن) رانا شاہد سلیم نے پردھان سردار امیر سنگھ و دیگر کے ہمراہ مہمانوں کو چیئرمین بورڈ کی جانب سے تحائف  دیتے ہو ئے رخصت کیا ۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے چیئرمین بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں مہمانوں کی بہترین انداز میں خدمت کی اور انہیں تمام وی آئی پی سہولیات مہیا کی گئیں۔

پردھان سردار امیر سنگھ نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ نے PSGPC کے مشترکہ اشتراک سے تمام اقدامات کئے جو قابل تحسین ہیں,بھارتی سکھ رہنما وں نے تمام تر انتظامات  کی کھلے الفاظ میں تعریف کی انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی کی حسین یادوں کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔