خیبرپختونخوا حکومت کا میک اپ اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا میک اپ اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت کا میک اپ اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو ان کے سائز اور کاروبار کے حجم کے بنیاد پر مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا جن سے خدمات پر فکسڈ سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل فوزیہ اقبال نے اس ضمن میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے محکمہ خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں کیپرا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالوں اور بیوٹی پارلرز کے مالکان کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے فکسڈ ریٹس اور فیصد ریٹس میں کسی ایک کو منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنے منتخب کردہ نظام کے مطابق ماہانہ ٹیکس کیپرا کے پاس جمع کرائیں گے۔

مزید :

بزنس -