بھارت میں سیکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے واش روم میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

بھارت میں سیکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے واش روم میں گر کر جان سے ہاتھ دھو ...
بھارت میں سیکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے واش روم میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک سیکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے واش روم میں پھسل کر گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار آج صبح پولنگ سٹیشن کے واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔روزنامہ "جنگ" کے مطابق   بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکار کو ووٹنگ شروع ہونے سے قبل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

ہسپتال کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار کے سر پر چوٹ لگی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی اصل وجہ کا پتہ چلے گا۔

واضح رہے کہ آج بھارت میں عام انتخاب 2024ء کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی ہے۔