’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ‘ متنازعہ کلپ کے بعد حریم شاہ کی تازہ ویڈیو سامنے آگئی

’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ‘ متنازعہ کلپ کے بعد حریم شاہ کی ...
’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ‘ متنازعہ کلپ کے بعد حریم شاہ کی تازہ ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Instagram/hareem.shah_official_account

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لند ن(ویب ڈیسک) لندن میں مقیم معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایم فل جیسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری کو اپنے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل قرار دے دیا ہے اور  کہا کہ ’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے۔‘

حریم شاہ نے حال ہی میں لندن میں موجود جیو نیوز کے صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے لندن کی سیاست میں قدم رکھنے، پارٹی جوائن کرنے، حال ہی میں اپنی لیک ویڈیو سے متعلق کھڑے ہونے والے تنازع سے متعلق بات کی ہے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لندن میں ایک سیاسی جماعت جوائن کر لی ہے مگر وہ بتانا نہیں چاہتی کہ انہوں نے کس پارٹی کو جوائن کیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی تھیں جس کی وجہ اُن کی کسی لیک ہو جانے والی نجی ویڈیو کو قرار دیا جا رہا تھا۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے  جواب میں کہا کہ ’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے۔‘ان کاکہناتھاکہ یہ سب بالکل بے بنیاد، گھٹیا اور من گھڑت ٹرینڈز ہیں، جتنا ٹرینڈ میرے نام کا بن گیا تھا اتنی بات فلسطین کے مسئلے پر کی جاتی تو سب کو بہت ثواب ملنا تھا۔ہم مسلمان ہو کر ویڈیوز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، اسلامی سزائیں نافذ ہوتیں تو ایسے کوڑے لگاتی کہ ایک پاکباز عورت پر تہمت لگانا کتنی غلط بات ہے، اپنی مشہوری اور کچھ لائیک ویوز کیلئے ایسی گھٹیا کوشش کی جاتی ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سہارے کلپس بنائے جاتے ہیں، دنیا میں ظالم سزا پا کر ہی جاتا ہے ، اپنی نیکیاں مجھے مت دیں ۔

مزید :

تفریح -