لیسکو کی مہم ، 260نا دہندگان سے کتنی رقم وصول کر لی ؟ اہم تفصیلات جاری

لیسکو کی مہم ، 260نا دہندگان سے کتنی رقم وصول کر لی ؟ اہم تفصیلات جاری
لیسکو کی مہم ، 260نا دہندگان سے کتنی رقم وصول کر لی ؟ اہم تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 200 ویں روز4.75 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے200 ویں روز260 نا دہندگان سے4.75 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی25نادہندگان سے0.80 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال  کی زیر نگرانی48 نادہندگان سے0.77 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی  12نادہندگان سے0.61 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساؤتھ سرکل کی زیر نگرانی27 ڈیفالٹرز سے0.27 ملین کی ریکوری کی گئی۔

 سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی21 نادہندگان سے0.33 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل کی زیر نگرانی70نادہندگان سے0.48 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل  کی زیر نگرانی35 نادہندگان سے 0.61 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی22 نادہندگان سے0.88 ملین کی ریکوری کی گئی۔

200 روز سے جاری مہم کے دوران99933 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 14518 نادہندگان سے423.56 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 12922 نادہندگان سے670.95 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11189 نا دہندگان سے 379.89 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 5867 نادہندگان سے 158.85 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8639نادہندگان سے 231.99 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11685 نادہندگان سے423.32 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 15983 نادہندگان سے 184.71 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19130 نا دہندگان سے 394.90 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔