مولانا عبدالغفور حیدری نے اسد قیصر سے" معافی اور توبہ کا اعلان" کرنے کو کیوں کہا ؟ حیران کن انکشاف

مولانا عبدالغفور حیدری نے اسد قیصر سے" معافی اور توبہ کا اعلان" کرنے کو کیوں ...
مولانا عبدالغفور حیدری نے اسد قیصر سے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )    جمعیت العلمائے اسلام (ف )کے سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے لئے جمعیت کے دروازے بند ہیں، یہ دروازے اسی وقت کھل سکتے ہیں جب وہ اپنے ماضی اور تحریک انصاف جیسی ملک اور اسلام دشمن جماعت سے وابستگی اختیار کرنے پر معافی مانگ لیں اور اس جماعت کے کشمیر بیچ دینے، یہودیوں اور قادیانیوں کے ایجنٹ ہونے اور پاکستان کے مفادات کو تباہ کردینے کے عمل پر توبہ کااعلان کریں۔ 

سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد صالح ظافر  ن کے مطابق ارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر نے حال ہی میں مولانا فضل الرحمٰن سے ر ابطہ کیا تھا اور ان سے سیاسی اور بالخصوص دھاندلی زدہ انتخابات پراحتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔