کیا صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف سے سیاسی حمایت مانگی ؟ پیپلز پارٹی کے رہنما  سلیم مانڈوی والانے اہم بیان دیدیا

کیا صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف سے سیاسی حمایت مانگی ؟ پیپلز پارٹی کے ...
 کیا صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف سے سیاسی حمایت مانگی ؟ پیپلز پارٹی کے رہنما  سلیم مانڈوی والانے اہم بیان دیدیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام اباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا  پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں  صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف سے سیاسی حمایت مانگی ؟ اس حوالے سے  پیپلز پارٹی کے رہنما  سلیم مانڈوی والانے  اہم بیان دیدیا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی کے رہنما  سلیم مانڈوی والانے کہا  کہ  پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سےصدر مملکت آصف علی زرداری  کے خطاب کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ معیشت کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، صدر آصف زرداری پی ٹی آئی سے سیاسی سپورٹ نہیں مانگ رہے۔