شاہزیب خانزادہ نے شیر افضل مروت کے بیانات کو کس سلسلے کی کڑی قرار دیدیا ؟ جانیے

 شاہزیب خانزادہ نے شیر افضل مروت کے بیانات کو کس سلسلے کی کڑی قرار دیدیا ؟ ...
 شاہزیب خانزادہ نے شیر افضل مروت کے بیانات کو کس سلسلے کی کڑی قرار دیدیا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن  شاہزیب خانزادہ نے تحریک انصاف کے رہنما  شیر افضل مروت کے بیانات پر تبصرہ کر دیا ۔"جیو نیوز " میں اپنےپروگرام میں  شاہزیب خانزادہ کا  کہنا  تھا کہ شیر افضل مروت کے بیانات  نہ صرف ان کا بلکہ  ان کی جماعت تحریک انصاف  کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے ہیں، عمران خان جب سے جیل میں گئے ہیں تحریک انصاف متعدد معاملات میں اس طرح کی صورتحال کا شکار ہوتی رہی ہے، زیادہ تر عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بعد ایسی صورتحال سامنے آئی ہے حالیہ تنازع بھی اسی کی ایک کڑی نظرآتا ہے۔