لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کی آج سالگرہ

لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کی آج سالگرہ
لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کی آج سالگرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کے مداح آج ان کی سالگرہ منارہے ہیں.

عمرشریف19 اپریل 1955ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے، اُنہوں نے سٹیج ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز ’عمر ظریف‘ کے نام سے بطور سٹیج پرفارمر کیا۔

 بعد ازاں اُنہوں نے اپنا نام بدل کر ’عمر شریف‘ رکھ لیا اور پھر اسی نام سے اُنہوں نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی۔

عمر شریف کے مقبول ترین مزاحیہ ڈراموں میں ’بکرا قسطوں پر‘ اور ’بڈھا گھر پر ہے‘ سرِ فہرست ہیں، ان کی مقبول ترین فلموں میں ’مسٹر 420‘، ’مسٹر چارلی‘، ’خاندان‘ اور ’لاٹ صاحب‘ شامل ہیں۔ 

لیجنڈری کامیڈین و اداکار کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات کے لیے کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

عمر شریف کو 1992ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’مسٹر 420‘ کے لیے بہترین اداکاری اور ہدایت کاری پر 2 قومی ایوارڈز دیے گئے، اس کے علاوہ انہیں 10 نگار ایوارڈز بھی دیے گئے۔انہیں ان کی خدمات کے لیے تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

مزید :

تفریح -