چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت نامزد

 چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت نامزد
 چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیرافضل مروت کا نام دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عددی اعتبار سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران زیادہ ہیں، سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے۔قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام اسپیکرکو دیں گے۔ کمیٹیوں میں 20 ممبران میں 6 اپوزیشن کے ہوتے ہیں، ججزتعیناتی کی جوڈیشل کمیٹی میں بھی 2 ممبران اپوزیشن کے ہوتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دیا ہے۔

مزید :

قومی -