کراچی:غیرملکیوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

کراچی:غیرملکیوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کیلئے انعام ...
کراچی:غیرملکیوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر آئی جی سندھ کا بڑا اعلان سامنےآگیا۔

آئی جی سندھ ٖغلام نبی میمن نے بہادر اہلکاروں کیلئے انعام واسناد کااعلان کر دیا۔

آئی جی سندھ نے پولیس کانسٹیبل قاسم حبیب کیلئے5لاکھ روپےانعام کااعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ قاسم حبیب کیلئے قائداعظم پولیس میڈل کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

 جبکہ آئی جی سندھ نے دیگراہلکاروں کوکیش انعام اور تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔