پاکستان مینارٹیز موومنٹ اور برائٹ فیوچر سوسائٹی کا مشترکہ اجلاس

پاکستان مینارٹیز موومنٹ اور برائٹ فیوچر سوسائٹی کا مشترکہ اجلاس

لاہور (وقائع نگار) پاکستان مینارٹیز موومنٹ اور برائٹ فیوچر سوسائٹی کے زیر اہتمام کامرہ میں منہاس ائیر بیس پر دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے جوان محمد آصف شہید کی یاد میں لاہور پریس کلب کے باہر شمعیں روشن کی جائیں گی اور شہید کی تصویر پر پھول نچھاور کئے جائیں گے۔ وطن کی خاطر جان دینے والے محمد آصف جیسے جتنے بھی اور جوان جام شہادت نوش کر رہے ہیں قوم ان کی عظمت، بہادری اور دلیری کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1