حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک معاشی طور پر تباہ ہورہا ہے: عباس علی جٹ

حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک معاشی طور پر تباہ ہورہا ہے: عباس علی جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ ہماری آنے والی نسلوں کو بجلی، گیس کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مستقبل کے لئے اقدامات نہ ہونے سے نئی نسل کا مستقبل بھی تاریک ہی نظر آرہا ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے کچھ نہیں کرسکے۔ آج جس طرح ہم کھٹن زدہ ماحول اور بحرانوں کے سائے تلے زندگی گزاررہے ہیں۔ نئی نسل کا مستقبل تاریک نظر آنے سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن UC-134 کے جنرل سیکرٹری عباس علی جٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو صرف اقتدار کی فکر ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود سے کوئی غرض نہیں۔