سبزہ زار میں ڈاکو نے مخبری پر 3بچوں کا باپ قتل کردیا

سبزہ زار میں ڈاکو نے مخبری پر 3بچوں کا باپ قتل کردیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) سبزہ زار کے علاقہ میں جیل سے رہا ہونے والے ڈاکو نے سی آئی اے کو مخبری کرنے والے تین بچوں کے باپ کو قتل کردیاپولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی بتایاگیا ہے کہ ایم بلاک سبزہ زار کا رہائشی 38سالہ زاہد حسین تین بچوں کا باپ تھا اور پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا تھاگزشتہ روز وہ گھر سے گاڑی ٹھیک کروانے کے لیے نکلا کہ ابھی وہ کچھ فاصلے پر پہنچا ہی تھا کہ زاہد سنیارا نے نامعلوم افراد کے ہمراہ اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے اسے شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا مقتول کے بھائی اور مقدمے کے مدعی شاہد نے پولیس کو بتایا ہے کہ میرے بھائی زاہد حسین نے چند ماہ قبل طاہر اور زاہد سنیارا دونوں بھائیوں کو پکڑوایا تھا دونوں بھائیوں نے درجنوں وارداتیں کی تھیں سی آئی اے نے دونوں بھائیوں کو جیل بھیج دیا طاہر ابھی جیل میں ہے جبکہ زاہد سنیارا باہر آگیا ہے وہ کئی روز سے میرے بھائی زاہد حسین کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہاتھا پولیس نے شاہد کی درخواست پر زاہد سنیارے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تاہم مقتول کی ہلاکت پر پورے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1