ملک کی بقاءصرف جمہوریت اور آزادانہ انتخابات میں ہے: عبدالقادر شاہین

ملک کی بقاءصرف جمہوریت اور آزادانہ انتخابات میں ہے: عبدالقادر شاہین

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ ملک کی بقاءصرف جمہوریت اور آزادانہ انتخابات میں ہے عوام جس کو چاہیں حکومت بنانے کا موقع دیں ہم کسی کے خلاف نہیں ایک نکتے پر سب متفق ہوجائیں تو کوئی جھگڑا باقی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ جو انتخابات سے فرار چاہتی ہے نہ اسے ملتوی کرنے کی کسی تجویز پر غور کررہی ہے بلکہ پیپلزپارٹی اتحادیوں سے مل کر آئندہ انتخابات میں دوبار کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے نزدیک سیاست اور تجارت میں کوئی فرق نہیں، میاں نواز شریف وزیراعظم نہیں مغل اعظم بننا چاہتے ہیں مگر قوم انہیں چانس دینے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جب بھی اقتدار سنبھالا ملک دشمن عناصر پیپلزپارٹی کیخلاف سرگرم ہوگئے اور طرح طرح کی سازشوں کے ذریعے حکومت کے خاتمے کی ہرممکن کوششیں کرتے رہے لیکن موجودہ جمہوری حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سابقہ حکومتوں کی نااہلی کے بعض پیدا ہونے والے ملک کو دریش سنگین ترین بحرانوں کا مقابلہ ڈٹ کرکیا اور اپنی کوششوںسے عوامی فلاح وبہبود اور ملکی سلامتی کی حفاظت میںکامیاب ہوئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1