پسماندہ آبادیوں کیلئے شاہراﺅں کی تعمیر ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے، رمضان مستانہ
لاہور ( پ ر ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ءاور پی پی 159سے ممکنہ امیدوار محمدرمضان مستانہ نے کہا ہے کہ اہلیان پنجاب کیلئے میاں شہبازشریف کادم غنیمت ہے۔وہ دن رات عوام کامعیار زندگی بلندکرنے اورلاہورکوپیرس بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔لاہورکی پسماندہ آبادیوں کیلئے معیاری شاہراﺅں کی تعمیر ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے،اس سے غریب عوام کااحساس محرومی اوراحساس کمتری دورہوگا۔ لاہورسمیت پورے پنجاب کے دردیوارسے میاں شہازشریف کی خدمات جھلک رہی ہیں ۔ میاں شہبازشریف تعمیروترقی کے معاملے میںکوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرتے ۔وہ ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمدرمضان مستانہ نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ کئے اپنے وعدے وفاکرنامسلم لیگ (ن) کی قیادت کاامتیاز اوراعزاز ہے۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے ہرکڑے وقت میں اپنے ہم وطنوں کاہاتھ تھاما ہے ۔