حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا: محمود الرشید

حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا: محمود الرشید

 لاہور(وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی روٹی‘ کپڑا اور مکان دینے کی بجائے عوام سے سب کچھ چھین رہی ہے‘ (ن) لیگ آئندہ انتخابات مےں کامےابی کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے آئندہ انتخابات میں ان کو اپنی حیثیت معلوم ہو جائے گی پےپلز پارٹی اور (ن) لےگ نے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی‘ بیروزگاری سمیت تمام مسائل ہیں‘ ملک کو بچانے کیلئے پیپلز پارٹی ‘ (ن) لیگ اور ان کے حواریوں سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل مےں پارٹی رہنما امےن چوہدری اور عون چوہدری کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مےاں محمود الرشےد،ظہےر عباس کھو کھر اور چوہدری اصغر گجر نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہونا شروع ہوا ہے (ن) لیگ والے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف جھوٹے پراپیگنڈے کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے چار سالوں میں ملک کو بحران دینے کے سوا کچھ نہیں کیا اور ملک کو مزید بحرانوں سے بچانے کیلئے ان نااہل حکمرانوں سے نجات ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1