ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے ماہر حشرات کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں

ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے ماہر حشرات کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں

لاہو(سٹی رپورٹر)دسسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت لاہور کا عملہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تمام ٹاﺅنز مےں اےنٹی ڈےنگی مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور” سوےپ اپ©“سرگرمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج شام تک ےہ سرگرمی تمام ٹاﺅنز کی ےونےن کونسلز مےں مکمل ہو جائے گی۔ ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ لےڈی ہےلتھ ورکرز، لےڈی ہےلتھ سپروائزرز، سےنٹری انسپکٹرز اور سےنٹری ورکرز ان ڈور سروےلنس کر رہے ہےں۔ جبکہ سٹی گورنمنٹ لاہور کے تحت کام کرنے والے ہسپتالوں کی ڈےنگی کے حوالے سے سروےلنس جاری ہے اور تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفےسر (صحت)بھی پوری طرح متحرک ہےں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کےا ہے کہ وہ ڈےنگی کو لاہور شہر سے ختم کر کے دم لےنگے۔علاوہ ازیں نو ٹاﺅنز میں موجودقبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی جاری ہے اور ٹاﺅنز انتظامیہ سپرے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنارہی ہے۔ ا ماہر حشرات بھی اےنٹی ڈےنگی مہم مےں حصہ لے رہے ہےں اور مختلف حساس مقامات پر جا کر ڈےنگی لاروا کا معائنہ کر رہے ہےں۔داتا گنج بخش ٹاﺅن مےں ماہر حشرات نے ےونےن کو نسل78مےں مختلف مقامات کو چےک کےا اور ڈےنگی کے لاروا کو تلاش کےا۔اسی طرح راوی ٹاﺅن مےں ےونےن کو نسل 29،گلبرگ ٹا ﺅن مےںسروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹےٹوٹ آف کارڈےالوجی کی ماہر حشرات نے سروےلےنس کی اور سپرے کے عمل کو مکمل کرواےا۔نشتر ٹا ﺅن کی 18ےونےن کونسلز مےں بھی سروےلےنس کے عمل کو جاری رکھا گےا اور ماہر حشرات نے غازی چوک اور ٹاﺅن میں موجود قبرستانوں کا دورہ کیا اور ٹائر شاپس کو چیک کیا جبکہ عزےز بھٹی ٹاﺅن مےں بھی یونین کونسل 45اور59اور میاں میر قبرستان میں ڈینگی لارواءکی تلاش جاری رکھی اور حساس مقامات پر سپرے کروایا گیا۔ ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے کہا کہ باقی ٹاﺅنز میں بھی ماہر حشرات یسے مقامات کے نمونہ جات لے رہے ہیں جہاں ڈینگی کا لاروا ہو سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1