چلڈرن ہسپتال میں مریض بچوں میں عید گفٹ تقسیم

چلڈرن ہسپتال میں مریض بچوں میں عید گفٹ تقسیم

لاہور( لیڈی رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں انجمن بہبود مریضاں اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مریض بچوں میں گذشتہ روز عید کے گفٹ تقسیم کئے گئے۔گفٹ میں بچوں کو جوس،چاکلیٹ، بسکٹ کے پیکٹ پر مشتمل ہے جبکہ ماﺅں کو بھی ایک ایک سوٹ گفٹ کیا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کے ڈین پروفیسر طاہر مسعود میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن حیدر راٹھور اورایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر حسن رضا نے زیر علاج مریضوں میں پھل اور اُن کی ماﺅں میں عید گفٹ تقسیم کئے۔سوشل ویلفیئر افسر اور عملے کے ارکان بھی وہاں پر موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1