عید کی خوشیوں میں غریبوں یتیموں کا بھی خیال رکھیں:علامہ عبدالمصطفےٰ چشتی

عید کی خوشیوں میں غریبوں یتیموں کا بھی خیال رکھیں:علامہ عبدالمصطفےٰ چشتی

لاہور(پ۔ر) ورلڈ امن کونسل کے سربراہ علامہ عبدالمطفےٰ چشتی نے علماءو مشائخ کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان عالم اپنی عید کی خوشیوں میں غریبوں ، یتیموں اور بیواﺅں،مسکینوں کا خصوصی خیال کریں۔فطرانہ کی رقم تقریباً80روپے تمام چھوٹے بڑے بلکہ جو چاند رات کی ابتداءمیں بھی پیدا ہوئے ہوں اِس کا بھی فطرانہ تقسیم کریں۔اِس طرح فرض بھی ادا ہوگا اور حقیقی خوشی آپ کے قدم چومے گی۔علامہ عبدالمطفےٰ نے کہا کہ عالم اسلام خصوصی طور پر ملک پاکستان کی بقا،ترقی،خوشحالی اور امن وامان کیلئے اجتماعی دُعا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1